
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا ہےکہ وہ فائر بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لئے تیار ہے اور مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے انخلاء کی تکمیل کے لئے قیدیوں کے تبادلے کا جامع عمل مکمل کرنے کے لئے تیار ہے۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 22 فروری کو رہا ہونے والے چھ اسرائیلی قیدیوں کے نام شائع کیے ہیں۔
یہ چھ اسرائیلی قیدی فائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کئے جانے والے آخری افراد ہیں۔ اسی روز فلسطینی قیدی سروس نے کہا کہ اسرائیل 22 تاریخ کو 602 زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ غزہ کی پٹی میں فائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی چھ بار قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہو چکا ہے۔