
تل ابیب(آئی پی ایس) اسرائیل کے شہر تل ابیب کے جنوبی مضافات میں تین خالی بسوں میں دھماکے ہوئے۔ مقامی پولیس نے دہشت گردانہ حملوں کا شبہ ظاہر کیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد مقامی پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر کم از کم پانچ ایک جیسے دھماکہ خیز آلات موجود تھے جن میں سے تین پھٹ گئے تھے اور دو کو پولیس نے ناکارہ بنا دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل اور اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن اسٹیشن کے مطابق، تمام دھماکہ خیز آلات ٹائمنگ ڈیوائسز سے لیس تھے اور یہ اندیشہ تھا کہ اگلی صبح ایک ساتھ دھماکے ہوں گے۔ایک ناکارہ بنائے جانے والے بم کا وزن 5 کلوگرام تھا اور اس پر لکھا تھا "تلکریم کا انتقام”۔ تلکریم ایک ایسا شہر ہے جہاں اسرائیلی افواج نے حال ہی میں مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا ۔
بس بم دھماکوں کے تناظر میں اسی رات اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو مغربی کنارے میں فوجی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔