
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یک بیان جاری کیا، جس میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا سے متعلق بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسے شمالی کوریا کی خودمختاری کے خلاف بدنیتی پر مبنی منفی طرز عمل قرار دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے 15 تاریخ کو "ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کو مکمل طور پر جوہری اسلحے سے پاک کرنے” پر تبادلہ خیال کیا، اور ایک "مشترکہ بیان” جاری کیا جو بے بنیاد، توہین آمیز اور شمالی کوریا کے خلاف اشتعال انگیز الفاظ پر مبنی تھا۔
جب تک امریکہ اور اس کے پیروکاروں کی طرف سے دشمنانہ خطرہ برقرار رہے گا، شمالی کوریا کے لئے جوہری ہتھیار امن اور خودمختاری کے لئے ملک کے آئین کی جانب سے فراہم کردہ دفاع کا ایک جائز ذریعہ رہےگا. شمالی کوریا اپنی جوہری قوت کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا رہےگا اور امریکہ اور اس کے پیروکاروں سے لاحق خطرات اور دھمکیوں کو مکمل طور پر روکنے اور شمالی کوریا کے تزویراتی اہداف پورا کرنے کے لئے اپنے پاس موجود تمام سیاسی اور فوجی ذرائع استعمال کرے گا۔