بین الاقوامی

ٹیرف جنگ امریکہ سمیت دوسرے ممالک کو نقصان پہنچا رہی ہے، امریکہ میں چینی سفیر

نیویارک: امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نے نیو یارک میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فنٹنائل کے مسئلے کے بہانےچینی مصنوعات پر درآمدی ٹیرف عائد کرنا محض اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا اور چین-امریکہ انسداد منشیات اور اقتصادی و تجارتی تعاون کی بنیاد کو کمزور کرے گا۔ ٹیرف اور تجارتی جنگ نہ مسئلے کو حل کر سکتی ہے اور نہ ہی چین کی ترقی کو روک سکےگی۔
شے فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے بجائے ایک دوسرے کو کامیاب بناتے ہوئےمل کر مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہار جیت کی ذہنیت سے ہمیشہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ جیت جیت تعاون کے باعث ہر جگہ تعاون اور نئے مواقع مل سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین میں منعقدہ امپورٹ ایکسپو میں شریک امریکی کمپنیوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی اور سپلائی چین ایکسپو میں شرکت کرنے والی امریکی کمپنیوں کی تعداد تمام غیر ملکی نمائش کنندگان میں سرفہرست رہی۔ چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، تقریباً نصف امریکی کمپنیاں چین کو دنیا میں سرمایہ کاری کے سرفہرست تین مقامات میں سے ایک قرار دیتی ہیں۔ شے فنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین-امریکہ تعلقات سے الگ نہیں ہو سکتا۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری حلقے چین امریکہ تعلقات کی حمایت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker