
ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کے چیئرمین سیباسٹین کوہن نے ہاربن ایشین ونٹر گیمز کے دوران سی جی ٹی این کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انہوں نے چین کی بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹس کی میزبانی کی صلاحیت پر بات کرتے ہوئے اسے "عالمی معیار” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ چین آنے والے سالوں میں کئی اہم مقابلوں کی میزبانی کرے گا،
جس میں بیجنگ میں 2027 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بھی شامل ہے، اور عالمی ایتھلیٹکس کے لیے چین کی اہمیت پر زور دیا۔ کوہن کا مزید کہنا تھا کہ وہ چینی ایتھلیٹکس فیڈریشن، قومی اولمپک کمیٹی اور چینی کوچنگ ٹیم کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ کھیلوں کے میدان میں چین کا تعاون صرف مقابلوں کی میزبانی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد تمام لوگوں کی صحت اور کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینا ہے۔ کوہن چین کو اپنے لیے "خوش قسمت ملک” سمجھتے ہیں اور مستقبل میں مزید تعاون کے منتظر ہیں