بین الاقوامی

انسانی اسمگلنگ اور ٹیلی کام فراڈ سمیت سرحد پار جرائم کے لئے زیرو ٹالرنس رویہ ، چین تھائی لینڈ مشترکہ بیان

بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا نے 5 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کیا۔ 8 فروری کو جاری کیے گئے دونوں حکومتوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ تعاون ، لانکانگ-میکانگ تعاون اور دیگر علاقائی تعاون کے میکانزم کے تحت، زیرو ٹالرنس کے پختہ رویے کے ساتھ انسانی اسمگلنگ، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک فراڈ، منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی آن لائن جوئے اور منی لانڈرنگ سمیت دیگر سرحد پار جرائم پر کاری ضرب لگائی جائے گی اور دریائے میکانگ پر مشترکہ گشت اور قانون کے نفاز پر مبنی آپریشنز کیے جائیں گے۔

فریقین آن لائن جوئے اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف مؤثر طریقے سے کریک ڈاؤن کرنے کے لئے جلد از جلد مناسب کوآرڈینیشن اور تعاون کے میکانزم کے قیام پر مزید تبادلہ خیال کریں گے۔ فریقین نے لانکانگ میکانگ عدالتی تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور خطے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے "سیف لنکانگ میکانگ ایکشن” میں فعال طور پر حصہ لینے پر اتفاق کیا۔


فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لانکانگ میکانگ ریور تعاون، تھری ریور بیسن اقتصادی تعاون کی حکمت عملی اور گریٹر میکانگ سب ریجن اکنامک کوآپریشن سمیت موثر میکانزم کے ذریعے ذیلی علاقائی تعاون کو آگے بڑھایا جائےگا۔ ایل ایم سی کے موجودہ شریک چیئرمین کے طور پر تھائی لینڈ اور چین ، تھائی لینڈ میں ایل ایم سی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے موقع سے فائدہ اٹھا کر علاقائی رابطے ، آبی انتظام ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو گہرا کریں گے اور فضائی آلودگی اور سرحد پار جرائم جیسے فوری چیلنجز کا موثر حل تلاش کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker