![](https://ips.media/wp-content/uploads/2025/02/ri.jpg)
راولپنڈی : جشن ولادت باسعادت نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس بن علی علیہ السلام کی عظیم الشان تقریب میں حرم امام حسین علیہ السلام کی اہم ترین شخصیت حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں خادمین روضہ امام حسین علیہ السلام کے سات رکنی وفد نے شرکت کی ۔
وفد میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر گزشتہ بیس سال ہرسال پرچم کشائی کرنیوالی شخصیت حاجی فاضل عباس صالح العوز کے ساتھ کنجی بردار سید علاء المیالی ،سید علی الموسوی ، احمد ، سید مسلم عوسجہ شامل تھے وفد کا ائیرپورٹ پر اور بعد ازاں چکری پہنچنے پر پاکستان کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری فرخ رضا نے سید مرتضی علی شاہ ، چوہدری عروہ عباس ،چوہدری عون عباس ،پیر سید نثار قاسم ، سید سجاد کاظمی سید گلزار ساقی اور اپنے دیگر دوستوں دوستوں ، رشتہ داروں اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ والہانہ استقبال کیا ۔ حاجی فاضل العوز نے دیگر خادمین کے ہمراہ حسینی پرچم کو کربلا معلیٰ کی پرچم کشائی کی تقریب کی طرح”لبیک یا حسین” کی فلک شگاف دھن کی گونج میں ہزاروں محبان امام حسین علیہ السلام کی موجودگی میں چکری امام بارگاہ پر نصب کیا۔
قبل ازیں "کاروان شاہ چن چراغ، راولپنڈی” کیطرف سے سالار سید جون علی کاظمی اور کربلا سیریل کے ڈائریکٹر و سینئر صحافی سید تبسم عباس شاہ نے خادمین حرم امام حسین علیہ السلام ، حاجی فاضل عباس صالح العوز ، کنجی بردار ضریح امام حسین علیہ السلام سید علاء المیالی ، سید علی الموسوی ، سید مسلم عوسجہ نقوی، آحمد، علامہ سید سرور سبزواری ، بانیان جشن وارثان ولایتِ چوہدری فرخ رضا ،چوہدری عروہ عباس ، چوہدری عون عباس کو روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام سے نقش شدہ گولڈ میڈل پہنائے ۔ اس موقع پر منتظمین کی طرف سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی وسیع لنگر حسینی سے تواضع کیلیے خصوصی طور پر کئی مارکیز نصب کی گئی تھیں۔
اس موقع پرموضع چکری کو برقی قمقموں اور خوبصورت پھولوں سے دلہن کی طرح سجایاگیا تھا۔ پرچم کشائی کے بعد یادگار آتشبازی اور چراغاں کیا گیا جس سے چکری کے ارد گرد پورا علاہ جگمگا اٹھا۔چوہدری فرخ رضا کے زیر اہتمام ولادت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی مناسبت سے جشن پاکستان بھر کی سب سے بڑی تقریب بن چکی ہے جس میں پنجاب بھر، آزاد کشمیر، خیبرپختونخواہ سمیت پورے ملک سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور پورا سال لوگوں کو اس جشن کا انتظار رہتا ہے ۔