
بیجنگ: انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں چینی اسپرنگ فیسٹیول کے شامل ہونے کے بعد اس سال پہلا اسپرنگ فیسٹیول منایا گیا۔ چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے مطابق اسپرنگ فیسٹیول کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 501 ملین اندرون ملک ٹرپس ہوئے ہیں، جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.9 فیصد زیادہ ہیں۔ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 677.002 بلین یوآن رہے جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔