بین الاقوامی

امریکی طیاروں کے حادثے کی تازہ ترین تفصیلات

یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ڈسپلے کے ڈیٹا کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے طیاروں کے حادثے میں "بلیک ہاک”ہیلی کاپٹر جب مسافر طیارے سے ٹکرایا تو وہ 300 فٹ یعنی 91 میٹر بلند تھا۔


اس سے قبل یکم فروری کو یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا تھا کہ مسافر طیارے کے دو بلیک باکسز کا ڈیٹا کامیابی سے ڈاؤن لوڈ کر لیا گیا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق جب حادثہ ہوا تو طیارہ تقریباً 325 فٹ یعنی تقریباً 99 میٹر کی بلندی پر تھا۔ لیکن اس وقت ایئر ٹریفک کنٹرولر نے دیکھا کہ ریڈار نے ہیلی کاپٹر کو صرف 200 فٹ یعنی تقریباً 61 میٹر کی بلندی پر دکھایا۔
31 جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ حادثے میں ملوث” بلیک ہاک” ہیلی کاپٹر بہت اونچی پرواز کر رہا تھا، جو 200 فٹ یعنی تقریباً 61 میٹر کی حد سے کہیں اوپر تھا ۔اس کے علاوہ سی ایم جی نمائندے کی 4 فروری کی اطلاع کے مطابق واشنگٹن میں طیاروں کے حادثے کے 67 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور ان میں سے 66 کی شناخت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker