بین الاقوامی

چین،2025 سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کا مواصلاتی ڈیٹا ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا

بیجنگ:29 جنوری کو دوپہر 2 بجے تک سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا تک رسائی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16.8 ارب تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.31 فیصد زیادہ ہے ۔اس میں موبائل ناظرین کی تعداد 372 ملین رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 52.46 فیصد زیادہ ہے۔
مقامی نیو میڈیا سائیڈ پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہ راست نشریات کی تعداد نے تاریخ کا بہترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 29 جنوری کی صبح 8 بجے تک ،سی ایم جی کی نیو میڈیا سائیڈ پر 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہ راست نشریات کی تعداد 2.13 بلین تک پہنچ گئی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 26.04 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی بار بیریئر فری نشریات اور رپورٹنگ کی آل میڈیا کوریج 58.97 ملین افراد تک پہنچ گئی ہے۔
علاوہ ازیں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ٹی وی ریٹنگ کئی سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قومی ٹی وی مارکیٹ میں 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی کل براہ راست نشریات 78.88 فیصد تک جا پہنچی، جو گزشتہ 12 سالوں میں ایک نئی بلند ترین سطح ہے. اسپرنگ فیسٹیول گالا میں سوشل میڈیا پر موضوعات ریڈنگ کی تعداد 27 ارب تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker