بین الاقوامی

فلپائن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی کو جلد از جلد واپس لے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن کی جانب سے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل سسٹم کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ چین نے بارہا اپنی سخت مخالفت کا پختہ موقف واضح کیا ہے۔ فلپائن کا درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی ایک اشتعال انگیز اور خطرناک اقدام ہے جس کا مقصد علاقائی کشیدگی اور تنازعات پیدا کرنےاور جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دینے کے لئے خطے سے باہر غیرملکی قوت کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ یہ عمل فلپائن اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے عوام کی تاریخ اور علاقائی سلامتی کے لیے ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے سابقہ عوامی وعدوں کے مطابق جلد از جلد ٹائفون انٹرمیڈیٹ رینج میزائل سسٹم کو واپس لے اور مزید غلط راستے پر آگے نہ بڑھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker