بین الاقوامی

چین بھارت سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں چھ نکاتی اتفاق رائے


بیجنگ: چین کے دارلحکومت بیجنگ میں گزشتہ روز چین بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا۔فریقوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان کازان سمٹ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین بھارت سرحدی مسئلے پر مثبت اور تعمیری انداز میں ٹھوس تبادلہ خیال کیا اور چھ نکاتی اتفاق رائے پر پہنچے:
پہلا، فریقین نے سرحد سے متعلق امور کے تصفیے پر دونوں ممالک کے معاہدے پر مثبت بات کی، عملدرآمد میں اچھا کام جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور کہا کہ سرحدی مسئلے کو دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں مناسب طریقے سے نمٹایا جانا چاہئے ۔فریقین نے سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوسرا، فریقین نے سرحدی مسئلے کے حل کے لئے 2005 میں دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے مابین طے شدہ سیاسی رہنما اصول کے مطابق سرحدی مسئلے کے حل کے لئے منصفانہ ، معقول اور باہمی طور پر قابل قبول پیکیج کی تلاش جاری رکھنے اور اس عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مثبت اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
تیسرا، فریقین نے سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرحدی علاقوں کے انتظام اور کنٹرول کے قواعد کو مزید بہتر بنانے، اعتماد سازی کے اقدامات کو مضبوط بنانے اور سرحد پر پائیدار امن و سکون کے حصول پر اتفاق کیا۔
چوتھا، دونوں فریقوں نے سرحد پار تبادلوں اور تعاون کو مستحکم کرنے اور تبت کے لئے ہندوستانی یاتریوں کی زیارت کی بحالی، سرحد پار دریائی تعاون اور ناتھولا سرحدی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
پانچواں، فریقین نے خصوصی نمائندوں کی ملاقات کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے،اور سفارتی اور فوجی مذاکرات میں کوآرڈینیشن اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور چین بھارت سرحدی امور پر مشاورت اور تعاون کے ورکنگ میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) سے درخواست کی کہ وہ خصوصی نمائندہ اجلاس کے فالو اپ امور میں مزید بہتر کام کرے۔
چھٹا، دونوں فریقوں نے اگلے سال بھارت میں خصوصی نمائندوں کی ملاقاتوں کا ایک نیا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا ، جس کے حوالے سے مخصوص وقت پر سفارتی چینلز کے ذریعے اتفاق کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker