بین الاقوامیتازہ ترین

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ جلد طے پانے کا امریکی دعویٰ


امریکی صدر کے مشیربرائے قومی سلامتی جیک سلیون نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات چیت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدہ طے پانے سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔مذاکرات کی بحالی کےبعد حماس کا رویہ تبدیل ہو گیا ہے اور اب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔ تاحال حماس نے اس پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان زیر بحث جنگ بندی معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی شامل ہے۔ جنگ بندی کے دوران حماس فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ کی رہائی کے بدلے 30 سے زائداسرائیلی قیدیوں کو رہا کرےگی۔ اسرائیل غزہ کی پٹی میں مزید انسانی امداد کے داخلے کی اجازت د ےگا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کی عارضی موجودگی پر رضامند ہو سکتی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب حماس نے غزہ میں جنگ بندی پر بالواسطہ مذاکرات میں نرمی اختیار کی ہے۔ حماس نے اس سے قبل مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا پر زور دیا تھا۔ حماس نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker