جنوبی کوریا کے متعدد شہری گروپوں نے سیئول کے علاقے گوانگ کھومون میں ریلی نکالی اور صدر یون سک یول سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ آٹھ سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی کوریا کے عوام گوانگ کھومون اسکوائر پر صدر کے استعفے کے مطالبے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ اسی رات جنوبی کوریا بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور یون سک یول کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کی شام کو براہ راست ٹی وی پر ہنگامی مارشل لاء آرڈر جاری کیا۔ 4 تاریخ کی علی الصبح جنوبی کوریا نے ریاستی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا اور ہنگامی مارشل لاء ہٹانے کی قرارداد منظور کی۔ جنوبی کوریا میں حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں نے 4 تاریخ کی سہ پہر کو قومی اسمبلی میں صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک کا آغاز بھی کر دیا۔