بین الاقوامی

فلپائنی بحری جہازوں کی چینی جزیرے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بیجنگ:چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے فلپائنی جہازوں کی جانب سے ہوانگ یان جزیرے کے آبی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک بیان جاری کیا۔ ترجمان نے کہا کہ 4 دسمبر کو، فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز نمبر 9701 اور 4409 اور سرکاری بحری جہاز نمبر 3002 اور 3003 نے چین کے ہوانگ یان جزیرے کے آبی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔فلپائنی جہاز خطرناک طور پر چینی کوسٹ گارڈ کے عام قانون نافذ کرنے والے اور معائنہ کرنے والے جہازوں کے قریب بھی آئے جنہیں چین نے قوانین اور ضوابط کے مطابق کنٹرول کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker