بیجنگ :چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر نے ” جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024″ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق، جون 2024 تک، چین میں جنریٹیو اے آئی مصنوعات کے صارفین کی تعداد 230 ملین تک پہنچ گئی، جو کل آبادی کا 16.4فیصد بنتی ہے. 2023 کے اختتام تک ، چین کی مصنوعی ذہانت کی بنیادی صنعت کا پیمانہ 600 بلین یوآن تک پہنچ گیا ہے ، اور مصنوعی ذہانت کے اداروں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جولائی 2024 تک ، چین میں رجسٹرڈ آن لائن سروس فراہم کرنے والےجنریٹیو اے آئی سروس ماڈلز کی تعداد 190 سے زیادہ ہو گئی ہے جو صارفین کو بھرپور انتخاب اور منفرد صارف تجربہ فراہم کرسکتے ہیں۔ جنریٹیو مصنوعی ذہانت اور زندگی کے تمام شعبوں کا انضمام چین میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہر قسم کی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات آہستہ آہستہ لوگوں کی زندگیوں میں داخل ہو رہی ہیں، صارفین کے معیار زندگی اور کام کی کارکردگی کو بہت بہتر بنا رہی ہیں۔
Related Articles
بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ اور فلپائن کی جانب سے’’ گرے زون‘‘کی حکمت عملی کی سازش
جمعرات, 26 دسمبر, 2024
فلپائن کا اپنے راستے پر بضد رہنا یقیناً اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا، چینی وزارت خارجہ
جمعرات, 26 دسمبر, 2024
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈیوک سو کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی جائےگی ، ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا
جمعرات, 26 دسمبر, 2024
چین اور بھارت کی افواج کی جانب سے سرحدی مسئلے کو حل کرنے کے فارمولے پر عمل درآمد جاری
جمعرات, 26 دسمبر, 2024