بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی عوام کا اپنی حکومت سے جلد از جلد جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کا مطالبہ

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اسرائیلی عوام اور زیر حراست افراد کے رشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد نے ایک بار پھر اپنے احتجاج میں اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچے تاکہ زیر حراست افراد رہا ہو سکیں ۔
زیر حراست ایک اسرایلی کے رشتہ دار نے کہا کہ وہ فیصلہ سازوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسندوں کی قیادت سے نکل کر بہادری کا مظاہرہ کریں اور جلد از جلد جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچیں تاکہ زیر حراست افراد کو رہا کروایا جاسکے اور ملک میں امید پیدا ہو ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں ان کے رشتہ داروں کی حفاظت ، صحت اور ان کی زندگیوں سمیت مرنے والوں کی اسرائیل میں تدفین کی واپسی کی ذمہ داری بھی اسرائیلی حکومت کی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker