اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آرمی چیف کے بزنس کمیونٹی سے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سے خطاب میں آرمی چیف کا معیشت کے حوالے سے موقف زمینی حقائق کے مطابق ہے، حکومت کی درست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بہتری کا سفر جاری رکھنے کیلے مزید اصلاحات اور اقدامات کی ضرورت ہے، شرح سود میں مسلسل اور بتدریج کمی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلے ناگزیر ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ انڈسٹری کو مناسب ٹیرف پر بجلی کی فراہمی بھی ضروری اقدامات میں شامل ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری ،اوور سیز اور مقامی انویسٹرز کو راغب کرنا معاشی بہتری کیلئے اہم ہے، پالیسیوں میں تسلسل ،آئندہ پانچ سے دس سال کیلے منصوبہ بندی حقیقی استحکام دلائے گی، پاکستان کو کوئی قرض پروگرام نہیں بلکہ بزنس کا فروغ اور ایکسپورٹ میں اضافے سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے حکومت اور پاک فوج کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔