بین الاقوامی

چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا


برا زیلیا :سی جی ٹی این اور برازیلین سینٹر فار اکنامک اینڈ سوشل لاء کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے گئے ایک سروے میں 1106 برازیلی جواب دہندگان کے مطابق کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر  چین اور برازیل کے درمیان قریبی تعاون اور شراکت نے "گلوبل ساؤتھ”  ممالک کے مفادات کے تحفظ اور ایک منصفانہ اور زیادہ معقول بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں مزید حوصلہ افزائی کی ہے۔ سروے کے مطابق برازیلی جواب دہندگان میں چین  کے حوالے سے پسندیدگی پائی جاتی ہے۔

ان میں سے 95.6 فیصد جواب دہندگان نے عالمی معیشت کی بحالی میں چینی معیشت کے نمایاں کردار کو سراہا۔ 91.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک کامیاب ملک ہے۔ 76.2 فیصد جواب دہندگان نے چین کو ایک ذمہ دار بڑا ملک قرار دیا۔ 82.2 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کے ساتھ تجارت برازیل کے مفاد میں ہے۔ سروے میں 93.7 فیصد جواب دہندگان چین لاطینی امریکہ تعلقات کے بارے میں پرامید ہیں۔ 74 فیصد جواب دہندگان نے لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اثرات کو  مثبت قرار دے دیا۔ 71.3 فیصد جواب دہندگان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں برازیل کی شمولیت کی حمایت کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker