
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظور ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کی،
جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی پیش نہیں ہو رہیں تو ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کریں،
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ نے اس پر نوٹس جاری کر رکھا ہے،
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک رہیں اُس طرف کیوں جا رہے ہیں، یہ پہلے اپنا کیس تو سنبھالیں، باقی ابھی چھوڑ دیں،
جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ سلمان صاحب اُن کا کیس سنبھلا ہوا ہے، کچھ بھی ہوا میں نہیں ہے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کچھ بھی نہیں ہوا،