ریو ڈی جنیرو: چینی صدر شی جن پھنگ نے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام پارڈو سے ملاقات کی۔
منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور میکسیکو کے درمیان دوستی کی ایک طویل روایت ہے اور فریقین کو تبادلوں میں اضافے اور نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔ چین کثیر الجہتی اور بین الاقوامی انصاف کو برقرار رکھنے اور عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت توانائی فراہم کرنے کے لئے میکسیکو کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام پارڈو نے میکسیکو میں سمندری طوفان جیسی مشکل صورتحال میں مضبوط اور مخلصانہ امداد کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین دوستی کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔ان کا کہناتھا کہ میکسیکو اور چین دونوں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں ، اور میکسیکو چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔