ٹاپ سٹوری

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی نے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker