پاکستانتازہ ترینتجارت

قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل کی ناکامی افسوس ناک ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری مالی سال میں ہرصورت مکمل کیا جانا چاہیے، پی آئی اے کی فوری نجکاری نہ کی گئی تو اس سال مزید 100ارب روپے کا خسارہ ہو گا،خسارے میں چلنے والے دیگر اداروں کی بھی فاسٹ ٹریک نجکاری کو یقینی بنانا ہوگا۔

جمعرات کو پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل کی ناکامی افسوس ناک ہے ، حکومت کومعاملے پر بہتر حکمت عملی اختیار کرنی ہو گی،نجکاری اصلاحاتی عمل کا ناگزیر حصہ ہے،پی آئی اے نجکاری کا عمل جاری مالی سال میں ہرصورت مکمل کیا جانا چاہیے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پی آئی اے کی فوری نجکاری نہ کی گئی تو اس سال مزید 100 ارب روپے کا خسارہ ہو گا،حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل فوری دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے،خسارے میں چلنے والے دیگر اداروں کی بھی فاسٹ ٹریک نجکاری کو یقینی بنانا ہوگا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومتی ادارے سالانہ اربوں روپے کا نقصان کر رہے ہیں جو ٹیکس پیئر کے پیسوں سے ادا کیا جاتا ہے، پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کا جاری پروگرام سنہری موقع ہے جس میں حقیقی اصلاحاتی عمل پر کاربند رہ کر معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker