بین الاقوامیتازہ ترین

چینی وزیر اعظم کی کرغزستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم سے الگ الگ ملاقات

اسلام آباد:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزرائے اعظم) کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے وزیر اعظم ژپاروف سے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتے ہوئے ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے اور ایک دوسرے کی ترقی اور احیاء کے لئے قابل اعتماد اور اہم شراکت دار بننے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چین کرغزستان کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مزید فروغ دینے، رابطوں کو مزید بڑھانے، بندرگاہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بہتری لانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، نئی توانائی، سرحد پار ای کامرس، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت میں تعاون بڑھانے اور تعاون کے مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسلام آباد میں تاجک وزیر اعظم رسول زودہ سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین تاجکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، چین تاجکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تحت اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مرکزی لائن کے طور پر لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے، تجارت، سرمایہ کاری، کان کنی، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے، نئی توانائی اور ڈیجیٹل معیشت جیسی ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کو بڑھانے، رابطے کی اعلی سطح کو فروغ دینے اور ثقافتی، تعلیمی، سیاحتی اور دیگر عوامی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker