اسلام آباد :
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے پاکستان میں منعقدہ اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں ہونے والا اجلاس اہم سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستانی برآمدات اور بزنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانا اہم ہے۔سائیڈ لائنز بات چیت میں ون پوائنٹ اقتصادی ایجنڈا لازم ہے۔
صدر عاطف اکرام نے کہا کہ ممبر ممالک کے سربراہان کا دورہ عالمی دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے،اجلاس میں ممبر ممالک اور مبصرین کی شرکت سے پاکستان کو اقتصادی فوائد حاصل ہونگے۔اس اجلاس کے پاکستان میں انعقاد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے روزگار کے مواقع متوقع ہیں۔
صدر فیڈریشن عاطف اکرام نے کہا کہ کاروباری شعبوں میں متواتر وفود کے تبادلوں کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کئے جا سکتے ہیں۔رکن ممالک کی حکومتوں سے جی ٹو جی بنیادوں پر بھی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے جاسکتے ہیں۔