Uncategorized

راولپنڈی میں بغیر این او سی ہا ئوسنگ سوساٹیوں کی بھر مار، آر ڈی اے ان ایکشن

 راولپنڈی میں بغیر این او سی ہا ئوسنگ سوساٹیوں کی بھر مار آر ڈی اے نے سات غیر قانونی ہا ئو سنگ سکیموں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ، سوشل میڈیا و اخبارات میں اشتہارات سے روک دیا گیا،آر ڈی اے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہا ئوسنگ سکیموں کے سپانسرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن سوسائٹیز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں کیپٹل ویلی موضع ٹھلیاں، اسلام آباد گالف سٹی موضع ٹھلیاں، پرل انکلیو موضع ٹھلیاں ،المدینہ ویلی گرجا روڈ، دی کنٹری سائیڈ فارمز چک بیلی خان روڈ، پریزم ٹان اور نیو میٹرو سٹی گوجر خان شامل ہیں ، ترجمان آر ڈی اے نے کہا ہے کہ عوام غیر قانونی ہا ئوسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں، سپانسرز غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاسنگ سکیموں کی مارکیٹنگ کو فوری طور پر روک دیں،آر ڈی اے نے ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کو غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے خلاف لیٹر لکھ دیا ،خط کے مطابق سائبر کرائم رولز کے تحت سوشل میڈیاپر اشتہارات چیک اور ضروری قانونی کارروائی کریں،غیر قانونی ہا ئوسنگ سکیموں کے اشتہارات سے ضلع کلکٹر، ضلع کونسل اور پیمرا کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker