ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ، واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔اس بار بھی کمپنی کی جانب سے صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا فیچر پر کام کر رہا ہے جس سے وائس میسج ریکارڈ کرنا بہت آسان ہوجائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی مدد سے وائس میسج کو ریکارڈنگ کرتے ہوئے درمیان میں چھوڑا جاسکتا ہے اور اسے بعد میں مکمل کرنا بھی آسان ہوگا۔یہ ایک بہت کارآمد فیچر ہے کیوں کہ اس فیچر کی بدولت آپ کو پیغام ریکارڈ کرتے وقت اسے روک کر نیا پیغام ریکارڈ نہیں کروانا پڑے گا جس کے لئے ایک ریکارڈنگ بٹن کے آپشن پر کام جاری ہے۔یہ فیچر فی الوقت تجرباتی مراحل میں ہے اور جلد ہی یہ اینڈروئیڈ کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ یہ فیچر واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ اور ایپل دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker