ٹیکنالوجی

واٹس ایپ گروپ میں اب 512 افراد کی شمولیت ممکن

کیلیفورنیا (آئی پی ایس)واٹس ایپ نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہر ہفتے اپنے صارفین کو نئے طریقے سے حیران کرنا شروع کردیا ہے۔ حال میں مارک زکربرگ کی جانب سے ردِ عمل کے ایموجی کی شمولیت کے بعد اب یہ ممکن ہے کہ ایک گروپ میں آپ 512 افراد شامل کرسکتے ہیں اور 32 افراد سے بہ یک وقت وائس چیٹ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے 100 ایم بی فائل کی حد بڑھا کر دو جی بی تک کردی تھی جسے بہت سراہا گیا تھا۔ واٹس ایپ نے بالخصوص گروپس اور کمیونٹیز کے لئے بہت سے نئے آپشن پیش کئے ہیں جن کا سلسلہ گزشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا۔یہی نہیں 512 افراد کو سنبھالنے کے لیے نئے ٹول اور ایڈمن کنٹرول بھی جلد ہی پیش کئے جائیں گے۔ بلاشبہ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ خوش آئند اور بہتر ہے۔

واٹس ایپ نے کورونا کی غلط معلومات کا نفوذ روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے تھے

یہی وجہ ہے کہ اس سے کمیونٹیز کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو بہت فائدہ بھی ہوگا۔ اس طرح اب گروپ چیٹ میں مزید 256 افراد کو شامل کرنا ممکن ہے۔لیکن واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے نیٹ ورک سے بعض تخریبی دماغ رکھنے والے بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔واضح رہے کہ 2020 کی عالمی وبا میں واٹس ایپ نے کورونا کی غلط معلومات کا نفوذ روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے تھے۔

اس طرح تیزی سے آگے بڑھنے والے پیغامات کو گویا روک لگ گئی تھی اور ان کی تعداد میں 70 فیصد تک کمی ہوگئی تھی۔لیکن اس سے ہٹ کر دکاندار افراد اپنے 500 صارفین سے جڑ کر انہیں اپنی نئی سہولیات سے وقت بر وقت آگاہ کرسکیں گے جس سے ان کے کاروبار کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ تاہم 512 افراد کی سروس اب بھی چند افراد کو ہی حاصل ہے اور غالبا ٹیسٹ کے مراحل سے گزررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker