ٹیکنالوجی

پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ، ایلون مسک کی کمپنی کو مشروط اجازت

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایلون مسک کی کمپنی کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی اجازت سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کردی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر اور بین الاقوامی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ایک کمپنی ’’اسپیس ایکس‘‘ بھی ہے، یہ کمپنی خلا میں نجی طور پر سیٹلائٹ بھیجتی ہے۔

اسپیس ایکس ہی کا ایک ذیلی ادارہ اسٹار لنک بھی ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اسٹار لنک پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں کمپنی نے اجازت کے لئے پاکستان میں مجاز ادارے پی ٹی اے کو درخواست دے رکھی ہے۔

پی ٹی اے دستاویزت کے مطابق اسٹار لنک نے پاکستان میں آپریشنز کے لئے ٹیکنیکل اوربزنس پلان جمع کروا دیا ہے، کمپنی کے سیٹلائٹ ٹو سیٹلائٹ لیزرٹیکنالوجی استعمال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

سماء کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق پاکستان سے باہر ڈیٹا ہوسٹنگ پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اعتراض ہے، اسپارکو اور دیگر اداروں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کو سیکورٹی رسک قرار دیا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کے اعتراض کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی اجازت سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کردی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker