ٹیکنالوجی

پاکستانیوں کا دنیا بھر سے کئی گھٹنے تک رابطہ منقطع ،ملک میں ہلچل مچ گئی

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی، صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی میں مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اپٹک فائبر میں خرابی پیدا ہوئی ہے، خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت متعدد ریجنز میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت سامنے آرہی ہیں۔

پی ٹی سی ایل آپٹیکل فائبر میں تکنیکی مسائل کے باعث یوفون فور جی کی شمالی اور وسطی پنجاب میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker