ٹیکنالوجی

غیر اخلاقی مواد بلاک نہ کرنیوالی سوشل میڈیا کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ میں عدم تعاون پر غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔

پاکستان ٹيلی کميونيکيشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ میں عدم تعاون کرنے والی غیر رجسٹرڈ سوشل میڈیا کمیپنیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جو کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ادارے ان سے کاروباری تعاون ختم کر دیں، اور حکومت تمام ریگولیٹرز کو ہدایت جاری کرے۔

پی ٹی اے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر اور وزارت تجارت کو ہدایات دے، کوئی بھی ادارہ کاروبار سے پہلےسوشل میڈیا کمپنیوں کا پی ٹی سے اسٹیٹس چیک کرے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں خود کو پاکستانی قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں، اور غیر اخلاقی توہین آمیز مواد بلاک کرنے میں تعاون نہیں کر رہیں، توہین مذہب کے حساس معاملے پر کمپنیوں کا عدم تعاون ناقابل قبول ہے۔

پی ٹی اے نے سفارش کی ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن اور مواد کی بلاکنگ کیلئے حتمی نوٹس دیا جائے، غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کیخلاف سوشل میڈیا قوانین کے تحت جرمانے کئے جائے، حکومت پاکستان کی ہدایات کو نظر انداز کرنے والی کمپنیوں کی بندش کی جائے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker