ٹیکنالوجی

پاکستان بھر میں موبائل فون صارفین کی تعدادکتنے کروڑ تک جاپہنچی؟خبرپڑھیں

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان بھر میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد 19 کروڑ سے بھی بڑھ گئی جب کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ساڑھے 11 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

یہ تازہ ترین اعدادوشمار وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیر صدارت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ اور پالیسی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سامنے آئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19 کروڑ 30 لاکھ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے جبکہ تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

براڈ بینڈ سروسز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

اجلاس میں مالی سال 2022-23 کیلئے یونیورسل سروس فنڈ کا 32 ارب 13 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔

اگنائٹ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی مد میں تین ارب 75 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ و فری لانسرز کی تعداد و برآمدی ترسیلات میں اضافے میں رکاوٹ ایف بی آر پالیسیاں ہیں،اگر آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کو ٹیکس مراعات سمیت دیگر سہولیات نہ دی گئیں تو یہ صنعت بند ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 18 کروڑ 32لاکھ جبکہ تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد9 کروڑ 81 لاکھ 20 ہزار (98.12ملین ) تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker