کھیل

شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظبی ٹی 10 سیزن 5 میں شامل

دبئی (آئی پی ایس) پاکستان کے نامور کھلاڑی شاہد آفریدی ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ اس کے ساتھ معروف پاکستانی گیند باز محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ابوظبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا جس میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے چنا ان میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں جبکہ صہیب مقصود دہلی بلز ،رومان رئیس اور انور علی دکن گلیڈی ایٹرکی طرف سے کھیلیں گے ۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کریس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن شامل ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 کا پانچواں سیزن 19نومبر سے 4 دسمبر تک ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے مقابلے میں چھ ٹیمیں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ائیٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز حصہ لے رہی ہیں یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوورزکے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker