کھیل

چیمپئینز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ ہے، کبھی بھول نہیں پاوں گا،سرفراز احمد

لاہور(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتے پانچ برس مکمل ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یادگار لمحات اور فاتح کپتان سرفراز احمد کی یادوں پر مبنی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

 

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنا ہمارے لئے ایک یادگار لمحہ ہے، جن کو کبھی بھول نہیں پاوں گا، تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی پرفارمنس دی لیکن فخرزمان کی سنچری اور محمد عامر کا اسپیل ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ ایسی شاندار بولنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔انہوں نے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سمیت تمام کرکٹرز کو ساتھ لے کر چلے، پہلے میچ کی نسبت فائنل میں بھارت کے خلاف ہم زیادہ اعتماد ہوکر میدان میں اترے اور ٹیم نے فتح سمیٹی۔سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میٹنگ میں صرف یہ بات ہوئی کہ کامیابی کے لیے پازٹیو مائنڈ اور زبردست کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنا ہے، اظہر علی نے بطور سینئر کھلاڑی اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری قسمت اچھی تھی کہ جب فخر زمان آوٹ ہوئے تو وہ نوبال تھی، جس کے بعد انہوں نے سینچری اسکور کرڈالی اور میچ میں ہماری پوزیشن مستحکم ہوگئی۔سابق کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف کے خلاف پوری ٹیم نے جان ماری اور اللہ نے پاکستان کو عزت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker