کھیل

ایس اے ایم پی آرمی دنیا کی سب بڑی کرکٹ فرینچائز کی فہرست میں شامل

دبئی (خصوصی رپورٹ) چند برسوں سے امریکا کی سب سے بڑی ٹیم رہنے والی کرکٹ فرنچائز ایس اے ایم پی آرمی دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ فرنچائزز میں سے ایک بن گئی ہے۔ ایس اے ایم پی آرمی امریکہ، یورپ، افریقہ، یواے ای، بھارت اور سری لنکا کے کرکٹ مقابلوں کا حصہ بن چکی ہے اس کے پاس معین علی اور اینرک نورٹجے جیسے بین الاقوامی ستارے موجود ہیں۔ ایس اے ایم پی آرمی امریکہ میں 11 ٹورنامنٹس میں حصہ لیتی ہے۔ ان مقابلوں میں یو ایس اے ٹی 10 لیگ، یو ایس اوپن، اٹلانٹا اوپن، ڈائیورسٹی کپ، بگ تھری ٹورنامنٹ، ہیوسٹن اوپن، یونٹی کپ، ایڈیسن کپ، یو ڈی ڈی اے کرکٹ لیگ، یو ایس اے ماسٹرز ٹی 10 اور یو ایس اے لیجنڈز ورلڈ کپ شامل ہیں۔
ٹیم نے انڈین ماسٹرز ٹی 10، انڈین ڈومینیٹرز کپ، اے پی ایل ٹورنامنٹ اور ابوظبی ٹی 10 سمیت مقابلوں میں حصہ لیکر بھارت اور یواے ای میں اپنی موجودگی کو مستحکم کیا ہے۔ ایس اے ایم پی آرمی رواں زیم افرو ٹی 10 ، یورو ٹی 10 اور لنکا ٹی 10 میں بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker