کھیل

لاہور اور پنڈی کے پی ایس ایل میچز کا معاملہ، فرنچائزز کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل فرنچائزز کا اہم اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں لاہور اور پنڈی کے پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے پر بات ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی فرنچائزز سے مشاورت کے بعد لاہور اور  راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرے گا، پنجاب حکومت نے میچز کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے طلب کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں 5 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے تاہم پنجاب حکومت نے لائٹنگ اور سکیورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ روپے بھی ادا کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں میچز کرانے کیلئے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے، پی سی بی یہ اخراجات بچانے کیلئے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker