کھیل

ناردرن واریئرز تیسری بار ابوظبی ٹی 10 جیتنے کے لئے پرامید

ابوظبی:
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور ناردرن وارئیرز کے معاون کوچ جیکب اورم پرامید ہیں کہ ناردرن واریئرز تیسری بار بھی ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ایک ورچوئل بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر کے شروع میں پاور ہٹر کی وجہ سے ناردرن وارئیرز نے دو مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے اور اب تیسری بار بھی کچھ ایسا کرنے کی جستجو میں ہیں۔ انہوں نے ہم جیتنے کے مقصد سے میدان میں اتریں گے اور آپ ہمارے اسکواڈ کو دیکھیں تو ابتدائی آرڈر بہت مضبوط ہے کیونکہ ہم نے بہت سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ رواں سیزن میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اس بارے اورم کا کہنا تھا کہ ابوظبی ٹی 10 سیزن 6 کے شیڈول کا پر گہری نگاہ ڈالنا ہوگی کیونکہ میچوں اور آرام کے درمیان توازن بہت اہمیت رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker