کھیل

فیفا کے صدر کو تیسری بار اعتماد کا ووٹ مل گیا،2027تک عہدے پر رہیں گے

فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفینٹینو کو تیسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انفینٹینو اعتماد کا مل ووٹ ملنے کے بعد 2027 تک صدر منتخب ہوگئے، فٹبال کی کانگریس کے اجلاس میں انہیں بلامقابلہ عہدے کیلئے کامیاب قرار دیا۔سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ جیانی نے 2016 میں سیپ بلاٹر کی جگہ صدارت کا منصب سنبھالا تھا، یہ ان کی 4 سال کی تیسری مدت ہوگی۔

فیفا قوانین کے مطابق ایک صدر تین بار عہدے پر فائز رہ سکتا ہے تاہم انفینٹینو دسبمر 2031 تک صدر بننے کے راہ ہموار کررہے ہیں، انکا موقف ہے کہ ان کی پہلی تین سال کی مدت پوری نہیں تھی، لہذا اسے شمار نہ کیاجائے۔ جیانی انفینٹینو نے گزشتہ برس قطر میں شیڈول عالمی کپ کی میزبانی دینے کا دفاع کیا تھا، بعدازاں ان کا یہ فیصلہ دنیا نے تسلیم کیا اور فیفا کو دوحا میں کھیلے گئے فٹبال کے عالمی میلے سے ریکارڈ آمدن ہوئی۔

2026 میں امریکا میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 38 کردی گئی تھی جبکہ خواتین کا عالمی کپ رواں سال کے آخر میں شیڈول ہے۔ نومنتخب صدر نے آئندہ 4 برس میں 11 بلین ڈالر آمدن کا بھی یقین دلایا ہے جبکہ گزشتہ چار برس میں یہ آمدن 7.5 بلین ڈالرز رہی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker