کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی

پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کو سوشل میڈیا کے میدان میں شکست دے دی۔

 

اس سال ہونے والے فیفا ورلڈکپ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر لیونل میسی کو شکست دے کر ان سے آگے نکل گئے۔

 

تجزیاتی نیٹ ورک کی رینکنگ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 481 ملین فالوورز ہیں جبکہ لیونل میسی کے فالوورز کی تعداد 361 ملین ہے اور اس میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا۔

 

نیلسن اسپورٹس کے تجزیہ کاروں کے مطابق رونالڈو کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کی میڈیا ویلیو اوسطا 3.5 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ میسی کی پوسٹ کی ویلیو 2.6 ملین ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker