کھیل

پاکستانی شاہینوں کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

لاہور، پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جانب پرواز کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایونٹ میں شرکت کے لئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیتی سیشن میں شریک ہے، اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی تربیتی مشقیں جاری ہیں، بالنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر نے بالرز کے ساتھ خصوصی سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جب کہ نیٹ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا، قومی اسکواڈ پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گرانڈ میں ٹریننگ کرے گا، 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلا جائے گا، اور اسکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker