کھیل

قائد عظم کپ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپئن : فیصل آباد اور اسلام آباد فا ئنل میں

 اسلام آباد-قا ئد اعظم کپ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپین میں فیصل آبادڈویژن اور اسلام آباد ریڈز نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر فا ئنل میں پہنچ گئیں۔ فیڈرل باسکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے سیمی فا ئنل میچز کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، سیکرٹری آرگنازنگ کمیٹی اوج ظہور، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹر جنرل سعید اختر، قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کوچ ملک ریاض،اعظم ڈار سمیت شاقین کی بڑی تعدادنے دیکھا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فانل میں فیصل آباد ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو سخت مقابلے کے بعد 50کے مقابلے میں 54پوانٹس سے شکست دی۔ فیصل آباد کی طرف سے رانا احسان نے 16اور عثمان خان کے 14پوانٹس نے فیصل آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے سیمی فا ئنل میچ میں اسلام آباد ریڈز نے اسلام آباد بلیوز کیخلاف 41-49پوانٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوے فا ئنل تک رسای کو یقینی بنایا۔ اسلام آباد ریڈز کی طرف سے عتیق خان 14، یاسر عباس 12 جبکہ اسلام آباد بلیوز کے سمیع اللہ 16اور روحیل خان 10پوانٹس سکور کر سکے۔ ایم ایم عالم، خرم شہزاد، نوید احمد بیدا، عدیل رضا، سعادت جہانگیر نے سیمی فانل میچز سپرواز کروائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker