کھیل

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ: بابر اعظم کو ٹرافیز موصول

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دو اعزاز حاصل کیے تھے، بابر نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔تاہم اب چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کپتان بابر اعظم کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹرافیاں دے دی ہیں۔

بابر اعظم نے نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف ائیر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی ٹرافیاں وصول کیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker