کھیل

منسٹر اسپورٹس پنجاب کو تھوڑا کھینچنا پڑے گا:بابر اعظم کا وہاب ریاض کیلئے تبصرہ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کبھی کبھار وہاب ریاض کی باولنگ خراب ہوجاتی ہے اس لیے میچ میں منسٹرصاحب کو تھوڑا ٹائٹ کروں گا۔

پی سی بی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہر پی ایس ایل ہمارے لئے کافی پرجوش ہوتا ہے اور اسکو کھیلنے کے لئے بے تاب ہوتے ہیں۔ پشاور زلمی سے کھیلنے کے لئے بے چین ہوں، کوشش یہی ہے کہ پشاور زلمی سے شروعات اچھی ہواور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔بابراعظم نے کہا پشاور زلمی کے لوگ کافی اچھے ہیں، پی ایس ایل کا میرے کیرئیر پر کافی رول رہا ہے، جب آپ مختلف کھلاڑیوں سے بات کرتے اور کھیلتے ہیں تو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، کرکٹ میں فوکس ہونا بہت ضروری ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ فوکس ہمارا بہت جلدی ادھر ادھر ہوجاتا ہے کوشش ہوتی ہے مختلف کھلاڑیوں سے بات چیت کرکے فوکس ایک جگہ رکھا جائے۔ پی ایس ایل نے کافی کچھ سکھایا ہے بہت مشکل بھی پیش آئی لیکن اس سے نکلنا بھی سکھایا کراچی کنگز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے چھ سال سے سکھایا اور موقع دیا، نئی فرنچائز میں انضمام الحق ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

بابراعظم نے کہا کہ ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی پر کام کرتے ہیں اور کراچی میں کراچی کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ابھی تو اسپورٹس منسٹر وہاب ریاض ہوں گے ہمارے ساتھ اور وہ کافی تجربہ کار ہیں۔ کوشش کرینگے اچھے طریقے سے چلیں لیکن منسٹر اسپورٹس پنجاب کو تھوڑا کھینچنا بھی پڑے گا۔

بابراعظم نے کہا کہ میری سنچری بنانے میں مشکل ہوتی لیکن کوشش کرونگا اپنی اننگز لمبی لے کر جاوں فینز ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں جہاں میچز ہوتے کراوڈ نے ہمارے میچز کو انجوائے کیا ہے، کپتانی کی چیزیں سادہ رکھتا ہوں اور غصہ میں کپتانی نہیں کرتا، غصہ میں آپ کی چیزیں غلط ہوجاتی ہیں غصہ آتا ہے تو کوشش کرتا ہوں گراونڈ پر نہ دکھاوں باہر جاکر دکھاتا ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker