کھیل

اسلام آباد:عارف میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ الفیصل کلب نے جیت لیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)یوسی 24 اسلام آباد میں مارگلہ ٹاؤن ملٹی پرپز گراؤنڈ میں پہلا حاجی محمد عارف میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ الفیصل کلب اسلام آباد نے پینتھر کلب کو ھرا کر جیت لیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 اگست کو کھیلا گیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین یوسی 24 سید ظہیر احمد شاہ اور جنرل کونسلر راجہ انعام نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اسلام آباد اور صوابی کی بہترین 16 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم کے تحت کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ الفیصل کلب اسلام آباد اور پینتھر کلب کے مابین اتوار 21 اگست کو کھیلا گیا۔
جو کہ الفیصل کلب نے پنلٹی ککس کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرتے ھوئے جیت لیا۔ سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نے نقوی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی فائنل میچ کے اختتام پر ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی سابق چیئرمین یوسی 24 سید ظہیر احمد شاہ حاجی نواز گوندل سابق وائس چیئرمین یوسی 24 محسن رضا گوندل اور سابق جنرل کونسلر راجہ انعام باسر نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں اور کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔
ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی اور چیئرمین یوسی 24 سید ظہیر احمد شاہ نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عاقب عباسی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر یوسی 24 کے نوجوانوں بالخصوص مارگلہ ٹاؤن اور پونا فقیراں کے نوجوانوں نے یوسی 24 کی یوتھ کے لئے مارگلہ ٹاؤن ملٹی پرپز گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن اور رینویشن اور نائٹ ٹورنامنٹ کے لئے گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب کروانے پر سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 24 راول ٹاؤن مارگلہ ٹاؤن سید ظہیر احمد شاہ اور سابق جنرل کونسلر مارگلہ ٹاؤن پونا فقیراں راجہ انعام باسر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اور بلدیاتی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ گراؤنڈ میں پانی،چینجنگ روم،واش روم اور سیکیورٹی گارڈ کا بندوبست بھی جلد از جلد کیا جائے۔
جس پر ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی اور چیئرمین یوسی 24 سید ظہیر احمد شاہ نے ان کاموں کے حوالے سے بھرپور تعاون اور کوشش کی یقین دھانی کروائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker