کھیل

ابوظہبی ٹی 10 فرینچائز اسمپ آرمی کی نگاہیں عالمی سطح کی کرکٹ پر

ابوظہبی (ارمان یوسف)ابوظہبی ٹی 10 سیزن 6 میں شامل نئی ٹیم مورس ویل اسمپ آرمی رواں سیزن میں کچھ کردکھانے کی خواہش تو رکھتی ہے ساتھ ہی اس کی عالمی سطح کی کرکٹ پر بھی نظریں ہیں۔

 

ٹیم کے مالک ریتش پاٹل کا کہنا ہے کہ اسمپ آرمی امریکہ کی سب سے بڑی فرنچائزز میں سے ایک ہے جس میں بہت سارے بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔ ہم اپنی فرنچائز کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے تھے اور اس کے لئے ابوظبی ٹی 10 ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اوراچھا پلیٹ فارم ہے ہم بہت پرجوش ہیں اور ٹیم سیزن کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ ترقی کررہی ہے اور اس کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس ایک غیر معمولی ٹورنامنٹ ہوگا۔ یہ ایک تیز اور چیلنجنگ فارمیٹ ہے اور یہ کھیل کے بہترین فارمیٹس میں سے ایک ہے۔

 

ریتش پاٹل نے کہا کہ ہمارے طویل المعیاد منصوبے ہیں اور چند برسوں میں ہم نے دنیا کی لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ہماری ٹیم پہلے ہی توسیع منصوبے پر کام کررہی ہے جس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔ اسمپ آرمی کو ڈیوڈ ملر کو آئیکون کھلاڑی کے طور پر چنا ہے اور ٹیم معین علی جیسےعالمی شہریت یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ کوچ جنوبی افریقہ کے لانس کلوسنر ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 کا آغاز 23 نومبر سے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker