کھیل

ابوظبی ٹی 10 : دکن گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

ابوظبی (خصوصی رپورٹ) دفاعی چیمپیئن دکن گلیڈی ایٹرز نے کامیابی سے دفاع کرتے ابوظبی ٹی 10 کا ٹائٹل برقرار رکھا ہے۔

 

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی ٹی ٹین کا فائنل نیو یارک اسٹرائیکرز اور دکن گلیڈی ائیٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں دکن گلیڈی ایٹرز نے 37 رنز سے نیو یارک اسٹرائیکرز کو شکست دیکر ابوظبی ٹی 10 لیگ کی ٹرافی جیت لی۔

 

نیو یارک اسٹرائیکرزنے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن دکن گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں نے بہترین بلے بازی سے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، ڈیوڈ وائز نے اٹھارہ گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

 

دیگر کھلاڑیوں میں نیکولس پوران نے 23 گیندوں پر 40 جبکہ سریش رائنا نے 5 گیندوں پر7 ، ٹام کوہلر نے 7 گیندوں پر 11 اور آندرے ریسل نے 8 گیندوں پر 9 رنز بنائے ،

 

نیویارک اسٹرائیکرز کے عقیل حسین نے دو اور وہاب ریاض اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں نیو یارک اسٹرائیکرز کی ٹیم کا آغاز زیادہ متاثر کن ثابت نہ ہوا اورابتدا میں ہی اہم وکٹیں گنوا دیں، نیو یارک اسٹرائیکرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر91 رنز بنائے جبکہ کیرن پولارڈ 15 گیندوں پر 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دکن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جوش لٹل اور محمد حسنین نے بلترتیب دو دو جبکہ ظہیر خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker