کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

ایجبسٹن :ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاک ۔ بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی ہے۔ میچ کے تمام 23 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
پاک بھارت میچ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا ذریعہ ہوگا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پرجوش ہیں۔ پاکستان چیمپئنز کے یونس خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہمارے ٹیم نے کافی تیاری کی ہے اور ہم ایک بہترین کھیل پیش کریں گے۔

اسی طرح کے خیالات کا اظہار بھارتی چیمپیئنز کے رکن سریش رائنا نے بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز ہے اور میچ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے اور بھرپور مقابلہ کرے۔ لیگ میں شریک پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی (کپتان)، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، شعیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد پر مشتمل ہے۔
جبکہ بھارتی ٹیم میں یوراج سنگھ (کپتان)، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، گرکیرت مان، راہول شرما، نامن اوجھا، راہول شکلا، آر پی سنگھ، ونئے کمار، دھاول کلکرنی، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ اور پون نیگی شامل ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی منظور شدہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker