کھیل

گلف جائنٹس سنسنی خیز جیت کے ساتھ پلے آف میں شامل ہونے والی دوسری ٹیم بن گئی

دبئی: امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میںگلف جائنٹس نے آخری گیند پر سنسنی خیز جیت حاصل کی۔گلف جائنٹس نے ایم آئی ایمریٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا کر آئی ایل ٹی کے پلے آف میں جانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
ایم آئی ایمریٹس صرف 51 رنز پر آخری 8 وکٹیں گنوا کر 139 پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ گلف جائنٹس نے ایک آسان جیت کی کھیل کا آغاز کیا لیکن ایم آئی ایمرٹس کے گیند بازوں نے محدود اسکور کا حصول بھی مشکل بنا دیا۔ آخری دو اوورز میں 18 رنز درکار تھے۔ 19ویں اوور میں ڈیوین براوو کے چھکے نے اس وقت میچ کو آسان بنا دیا جب گلف جائنٹس نے صرف 7 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔
آخری اوور میں جارڈن تھامسن کی شاندار باو¿لنگ کی وجہ سے گلف جائنٹس کا مشکلات کا سامنا ہوا ۔ آخری گیند پر 3 رنز درکار تھے، شمرون ہیٹمائر نے ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکا لگا کر میچ جیت لیا۔ انہوں نے 5 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔
ٹاپ آرڈر میں ٹام بینٹن نے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے۔ جیمز ونس (26)، کرس لین (28) اور گیرہارڈ ایراسمس (20) نے بھی حصہ لیا۔ ہیٹمائر 13 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اس سے قبل ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے نکولس پران نے 29 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ دوسرے سب سے زیادہ 29 رنز محمد وسیم بنانے میں کامیاب ہوئے۔
گلف جانٹس کی جانب سے کرس جارڈن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈومینک ڈریکس، ڈیوڈ ویز اور ریحان احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پلیر آف دی میچ کا اعزازکرس جارڈن کو ملا ۔انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا
گالف 8 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ برابر پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود ڈیزرٹ رن ریٹ میں دو پیچھے ہے۔ ایمریٹس 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker