کھیل

اعصام الحق ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں ایکشن میں نظر آئیں گے

لندن(آئی پی ایس )پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے پارٹنر الیگزینڈرنیڈووایسوف رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں (آج)ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ اور ان کے امریکی جوڑی دار مارکوس اینڈریس گیرون کو شکست دی۔ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری ہے ۔میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی حریف کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ اور ان کے امریکی جوڑی دار مارکوس اینڈریس گیرون کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کی فتح کا سکور 6-3، 7-6(12-10)، 6-1 اور 6-2 تھا۔ اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کا دوسرے رائونڈ میں برازیل کے رافیل فیبرس ڈی میٹوس اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ ویگا ہرنینڈیز سے مقابلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker