فن و فنکار

عثمان مختار نے کبریٰ خان کی جلد شادی کی پیشگوئی کردی

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان شو بزانڈسٹری کے با صلاحیت اداکارعثمان مختار نے پیشگوئی کی ہے کہ خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی جلد شادی ہو جائے گی۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عثمان مختار کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ جس بھی ٹی وی اداکارہ کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اس کی جلد شادی ہوجاتی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عثمان مختار نے ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے میں نیمل خاور کے ساتھ کام کیا اور پھر نیمل کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہو گئی۔پھروہ سارہ خان کے ہمراہ ایک اورڈرامے میں جلوہ گر ہوئے تو اسی دوران ان کی گلوکار فلک شبیر سے شادی ہوگئی۔اب عثمان مختار نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے میں کبری خان اور ماہرہ خان کے ساتھ ہمراہ کام کر رہے ہیں ، تو صارفین سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اب کس اداکارہ کی شادی کی باری ہے۔اسی ایک میم کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے تصویر میں کبریٰ خان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کبریٰ کی باری ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ عثمان مختار کی اس پیشگوئی کے بعد سوشل میڈیا پر کبریٰ خان کے چاہنے والوں کو ان کی شادی سے متعلق خبر کا انتظار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker